پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی حکومت کا عوام دوست فیصلہ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی
حکومت کا عوام دوست فیصلہ
پٹرول
کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی
لیٹراضافہ ہوگیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات12بجے ہوجائے گا۔
وفاق نے پٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹراضافہ کردیا گیا
ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات12بجے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائی تھی سمری میں پٹرولیم کی قیمت میں اضافے کا
مطالبہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح سمری میں ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹر ۔مٹی کےتیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر17 روپے 84 پیسے اضافہ کا مطالبہ
کیا گیا تھا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
میں اضافے کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10پیسے فی لیٹر۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر۔ مٹی کےتیل کی نئی قیمت 59 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت101 روپے 46 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔
No comments