پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہماری مجبوری میں تھی۔ وزیرتوانائی عمر ایوب کا قومی اسمبلی سے خطاب
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا
ہماری مجبوری میں تھی۔ وزیرتوانائی عمر ایوب کا قومی اسمبلی سے خطاب
ابھی تک حکومت نے کونسا مسئلہ حل کیاہے۔ نون لیگی راہنماء خرم دستگیر
وفاقی
وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہاہے کہ پٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہمیں مجبوراً کرنا پڑاہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرتوانائی نے
کہا ہےکہ پٹرول کی
قیمتوں میں اضافے پر وضاحت دنیا چاہتاہوں۔ انہو ں نے کہا کہ
پٹرو ل کی قیمتوں میں اضافہ ہمیں مجبورا کرنا پڑا ہماری ہی حکومت تھی جس نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وفاقی
وزیر توانائی نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت کے اچھے اقدامات نظر نہیں آتے اور نہ ہی
آئیں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں ٹیکسز میں کتنا اضافہ کیا گیاکیا کسی کویاد ہے۔
تباہ معیشت تو ہمیں ورثے میں ملی ۔
قومی اسمبلی میں
اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے
رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر خان نے پوچھا
کہ حکومت نے ابھی تک کونسا مسئلہ حل کیاہے۔راہنما مسلم لیگ( ن) خرم دستگیر نے کہا
کہ چینی بحران، پی آئی اے طیارہ حادثہ، آٹا اور پٹرول بحران کے معاملے میں غیر
ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کرونا
کے معاملے میں کشمکش کا شکار ہیں ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی نے سر اٹھایا ہے۔ملک
کو مسائل نے گھیرلیا ہے لیکن حل کے لیےکچھ نظر نہیں آرہا ۔
خرم
دستگیر نے کہا کہ پاکستان میں آزادی رائے کا گلا
گھونٹ دیا گیا ہے ۔جو ایوان یا ایوان سے باہر تقریر کرتا ہے اسے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے ۔خرم
دستگیر نے پوچھا کہ حمزہ شہباز ایک
سال سے جیل میں کیوں
ہے۔ پی آئی اے
رپورٹ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ن لیگ کے علاوہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا آصف
زرداری نےپارلیمنٹ کو مضبوط بنایا پیپلزپارٹی دورمیں نیٹو سپلائی کو10ماہ کے لیے بند کیاگیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی وہ وزیراعظم تھے
جو ہرسیشن میں ایوان میں آتے تھے ۔ پیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جس نے صوبوں کوخود مختاری دی۔
وفاقی
وزیرعلی محمد جان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس
کے اخراجات ہم نے کم کیے ہیں ن لیگی راہنماؤں نے جوسوالات اٹھائے ہیں ان پر ہم ناراض
نہیں ہوں گے اگرہم نے جوابات دیناشروع کر دئیے تو پھر سب کو سننا پڑیں گے۔ علی محمد نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس
کے لیے مختص اخراجات میں ایک سال میں 29 فیصد بچت کی گئی وزیراعظم ہاؤس
ملازمین کی تعداد میں کمی کی گئی ہے۔ وزیراعظم
ہاؤس کا خرچہ ایک ار ب روپے سے کم ہو کر 67 کروڑ روپے پر رہ گیاہے
۔
انہوں
نے کہا کہ پی ٹی آئی کی
حکومت میں کوئی کیمپ آفس نہیں بنایا گیا رائیونڈ کے محل میں ملازمین کی تعداد کیا
تھی آج کیا ہے؟ بنی گالا گھر کے باہر کی سڑک بھی وزیراعظم عمران خان نے اپنی جیب سے بنوائی اوفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے غیر ملکی دوروں کے اخراجات
میں بھی بہت کمی کی ہے۔
No comments