Breaking News

سکول کھولنے کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس


سکول کھولنے کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس


سکولوں کو کھولنے کے حوالے سے بے بنیاد خبریں آرہی ہیں۔ایس او پیز  تیارکر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم


صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک سکول کھولنے کے حوالے کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ (ٹویٹر) پر جاری اپنے بیان میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہاہے کہ سکول کھولنے کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

ہم ابھی صرف ایس او پیز تیار کر رہے ہیں تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکیں۔ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی تیاری محض اس لئے کی جا رہی ہے تاکہ جب بھی پنجاب بھر کے سکول کھولے جائیں تو ہماری تیاری مکمل ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سابقہ  حکومتوں کی طرح عین موقع پر فیصلے اور تیاریاں کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔

No comments