کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں یومیہ اموات کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔
کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں یومیہ اموات
کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔
پاکستان میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 150 سے زائد اموات ریکارڈ کی ہوئیں۔
پاکستان میں کروناوائرس کے باعث یومیہ اموات کا نیا ریکارڈقائم ہو گیا ۔ گزشتہ روزپاکستان میں مجموعی طور پر 150 سے زائد اموات ریکارڈکی ہوئیں۔
پاکستان
میں ایک
ہی دن میں اب تک کی ریکارڈ کی جانے والی یومیہ اموات کی یہ سب سے زیادہ تعدادریکارڈ ہے۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روزکروناوائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 153ریکارڈہوئی ہے۔
اس وقت مجموعی طور پرپاکستان میںکروناکے باعث
ہونے والی اموات کی کل تعداد 3 ہزار 382 تک پہنچ چکی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 604 نئے کیسزبھی سامنے آئے ہیں۔ اگر اس سے ایک دن پہلے کے اعداد دیکھے
جائیں توپاکستان میں گزشتہ روز سے ایک دن قبل ریکارڈکیے جانے والے کیسز کی تعداد 5
ہزار سے کم کی سطح پر تھی جبکہ ریکارڈکی جانے والی اموات کی تعداد بھی
136 تھی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کروناوائرس
کے باعث اب تک 1 لاکھ 71 ہزار 666 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور صحت یاب ہونے
والوں کی تعداد 63 ہزار 504 ہے جبکہ مجموعی طور پر 3 ہزار 382 افراد جان سے ہاتھ
دھو بیٹھے ہیں۔
No comments