Breaking News

پرائیویٹ سکولوں کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل۔

پرائیویٹ سکولوں کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کے  وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل۔

پرائیویٹ سکولز کی طرف سے دئے جانے والے پشاور دھرنے نے کافی حد تک سرکار کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ۔
پشاور دھرنے میں مرزا کاشف کی ہدایت پر پنجاب سے بھی بہت سی تنظیموں نے شرکت کی اور اپنے پرائیویٹ سکولز اونرز کا ساتھ دیتے ہوئے بھر پور احتجاج کیا۔ جس کے نتیجے میں وزیر اعلی تعلیم پشاور کو ان سے ملاقات کرنی پڑی اور ان کی جائز ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی۔
پشاور : وزیر اعلی محمود خان نے پرائیویٹ سکولوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سفارشات تیار کرنےکے لیے  کمیٹی تشکیل دیدی۔ جو 10دن میں اپنی رپورٹ وزیرا علیٰ کو پیش کریگی ۔ یہ فیصلہ جمعے کے روز پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد جس میں پرائیویٹ اسکول ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN)کے عہدیداران محمد سلیم خان۔ امجد علی شاہ۔ سید انس تکریم۔ شوکت محمود۔ فضل اللہ داوداور دیگر شامل تھے وزیر اعلیٰ کو کرونا کی صورتحال میں پرائیویٹ  سکولزکو درپیش مسائل سے تفصیلاًً آ گاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب، سیکرٹری الیمنٹری سکینڈری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری اور ایم ڈی پی ایس آر اے تاشفین حیدرو دیگر  بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال نے جہاں حکومت کیلئے بہت سے مسائل پیدا کئے ہیں وہیں معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے لیکن حکومت درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور مختلف طبقات کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پرائیویٹ سکولوں کے تمام جائز مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔اس موقع پر وزیر اعلی نے پرائیویٹ  سکولوں کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دی جو10دنوں میں وزیر اعلی کو اپنی رپورٹ  پیش کر ے گی۔

No comments