حکومت پنجاب کا عید الاضحی کے دنوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پرغور۔
حکومت پنجاب کا عید الاضحی کے دنوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پرغور۔
عیدالاضحی پر پارک اور تفریحی مقامات پر بند رہیں گے۔
عیدالاضحیٰ اور محرم میں کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پنجاب کابینہ کی انسداد کرونا
اینڈ ڈینگی کنٹرول کمیٹی کا اجلاس
حکومت پنجاب نے عید الاضحی
کے ایام میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پرغور شروع کردیا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت
عیدالاضحی پر پارک اور تفریحی مقامات پر بند رہیں گے، عیدالاضحیٰ اور محرم میں
کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر کیبنٹ
کمیٹی برائے کرونا اینڈ ڈینگی کنٹرول کا
خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں عید الاضحی
کے ایام میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر غورکیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدالاضحی پر پارک اور تفریحی مقامات پر
بند رہیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں کے ایڈمن آفس کھولنے اور انتظامی
عملے کو آنے کی اجازت دی جارہی ہے تاہم طلبہ اوراساتذہ کو سکولوں میں آنے کی اجازت
نہیں ہوگی۔
No comments