Breaking News

اندرون شہرگوجرانوالہ میں ایک بڑے پرائیویٹ سکول اور دو سرکاری سکولوں کے 23 طلبہ سمیت 24 بچوں کا کرونا ٹیسٹ پازیٹوآنے پر سکول بند۔

نشان-منزل۔گوجرانوالہ-کینٹ

اندرون شہرگوجرانوالہ میں ایک بڑے پرائیویٹ سکول اور دو سرکاری سکولوں کے 23 طلبہ سمیت 24 بچوں کا کرونا ٹیسٹ پازیٹوآنے پر سکول بند۔

اندرون شہر جناح روڈ پر واقع ایک بڑے پرائیویٹ سکول اور دو سرکاری سکولوں کے 23 طلبہ سمیت 24 بچوں  کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سکولوں کو بند کر دیا گیا۔

 رینڈم سیمپلنگ میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق حکومتی ھدایت کے مطابق مخصوص سکولوں میں طلبہ کی رینڈم سیمپلنگ کی جا رہی ہے۔جس دوران ضلع گوجرانوالہ میں 2 سرکاری ، ایک نجی اور ایک مدرسے کے طلبہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے مطابق ایک بڑے نجی سکول کے 11 طلبہ ،گوڑنمنٹ پبلک ھائی سکول وزیرآباد کے 6، گوڑنمنٹ ھائی سکول سوھدرہ کے 5 اور ایک مدرسہ کے ایک طالبعلم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک مقامی بچے کا بھی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ کروناوائرس کے کیسز سامنے آنے پر ان سکولوں کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ایک اور سرکاری سکول کی 5 طالبات کا بھی مبینہ طور پر ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ای او سیکنڈری ڈاکٹر مسعود اختر کا کہنا ہے۔ کہ کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد سکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ اور ضلع بھر کے سکولوں کو ایس او پیز پر مزید سختی سے عملدرآمد کی ھدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

 


No comments