Breaking News

فوادچودھری کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ٹی وی پر آکر نمازجنازہ سنادے۔ مفتی منیب الرحمان



فوادچودھری کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ٹی وی پر آکر نمازجنازہ سنادے۔ مفتی منیب الرحمان

مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کو مقابلے کی دعوت دیدی

اسلام آباد مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کو مقابلے کی دعوت دیدی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو چیلنج کرتا ہوں ٹی وی پر آکر نمازجنازہ سنا دے۔ فوادچوہدری پر تنقید کرتے ہوئے مفتی منیب نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ اس شخص کو ہوکیا گیا ہے، اس نے کونسا علم حاصل کیا ہے جو ہم نے نہیں کیا ہے۔ یہ ہماری عبادات کا مسئلہ ہے۔  چاہے وہ عید ہو  یاں رمضان ہو۔  چوہدری صاحب کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ مسئلہ ان مسلمانوں کا ہے جن کا عبادات سے تعلق ہے۔ فوادچوہدری کو چیلنج کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ میں فوادچوہدری کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ  آئے اور ٹی وی پر آکر پوری نماز سنادے۔ نماز جنازہ سنادیں تو میں مان جاؤں گا۔

جس کو تاریخ کا پتہ نہیں وہ تاریخ پر بات کرتا ہےاور جس کو مذہب کا پتہ نہیں وہ مذہب پر بات کرتا ہے۔
جو اس کا شعبہ ہے اس پر بات کرے۔ مذہب کو معاف کردے۔ مفتی منیب نے مزید کہا کہ جب حالات اچھے ہوجائیں گے تو ہم فوادچوہدری کے حلقہ انتخاب میں جائیں گے اور وہاں کی عوام سے پوچھیں گے کہ آپ دین کے معاملے پر علماء پر اعتماد کرتے ہیں یا فوادچوہدری پر اعتبار کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی مفتی منیب الرحمان نے کہا تھا کہ یہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چاند کے سائز سے تاریخ کا تعین فلکیات یاسائنس کی کونسی کتاب میں لکھا ہے۔ جس شخص کو سائنس کا علم نہیں وہ خود کو سائنس کا امام پیش کر رہاہے۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فواد جی، یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا۔ قمری ماہ کی29 تاریخ کوچاند غروبِ آفتاب کے بعد موجود ہو مگر نظرنہ آئے تو مہینہ 30 کا ہوگا اور اگلی شام تک اس کی عمر 24 گھنٹے بڑھ جائیگی اس لیے نسبتاً بڑا نظر آئیگا۔

No comments