بیوی کوطلاق دینے سے ڈانٹنے پر بیٹے نے باپ کوقتل کردیا۔
بیوی کوطلاق دینے سے ڈانٹنے پر بیٹے نے باپ کوقتل کردیا۔
بیوی کو طلاق دینے پر باپ نے ڈانٹا تو بیٹے نے کلہاڑی
کے وار کرکے باپ کی جان لے لی۔
بیوی کوطلاق دینے سے ڈانٹنے پر بیٹے نے باپ کوقتل کردیا۔ بیوی کو طلاق دینے
پر باپ نے ڈانٹا تو بیٹے نے کلہاڑی کے وار کرکے باپ کی جان لے لی، ملک میں آئے روز
گھریلو ناچاکیوں کی وجہ سے تشدد اور قتل کے
کیسز سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ روز راولپنڈی سے ایک کیس سامنے آیا تھا جہاں ایک درندہ
صفت شخص نے اپنی ماں پر تشدد کیا تھا اور اسکی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔
اسی طرح اب منڈی بہاء الدین سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے جہاں ے کوٹ
جالیاں میں نوجوان نزاکت نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی۔
جس کی 6 ماہ قبل والد نے شادی کرائی تھی۔ طلاق دینے
پر لیاقت نے اپنے بیٹے کو خوب ڈانٹا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والد کے ڈانٹنے پر
نوجوان طیش میں آگیا اور کلہاڑی کے وار سے باپ کو قتل کردیا
اور فرار ہوگیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی، مختلف مقامات پر
چھاپے مارے جارہے ہیں۔
مقتول کے کزن کا کہنا ہے کہ ایسا ہی لگتا ہے جیسے کسی نے چاقو مارا
ہو۔ دونوں کانوں میں سے خون آرہا تھا۔ گردن پر بھی بھی زخموں کے نشانات ہیں۔ پولیس نے
جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی
گئی ہے جبکہ ملزم
کی تلاش جاری ہے۔ آئے روز ایسے واقعات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ جہالت
اور عدم برداشت ہے۔
معاشرے میں تحمل اور برداشت کا ختمہ ہونے کی وجہ سے لوگ شدت پسندی
اور تشدد پر مائل ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز بھارت سے
بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا تھا ۔جہاں ایک 20سالہ نوجوان نے اپنے دوست سے بات بند
کر کے کھانا کھانے کا کہنے پر والدہ کو سر میں گولی مار دی تھی۔ لاہور میں
چند ہفتوں قبل ایک نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر بڑے بھائی کو قتل کردیا
تھا۔
No comments