Breaking News

قرنطینہ میں موجود کورونا مریض کی مریضہ سے زیادتی کی کوشش۔ذرائع



قرنطینہ میں موجود کورونا مریض کی مریضہ سے زیادتی کی کوشش۔ذرائع

یہ واقعہ رات کے اوقات میں اس وقت پیش آیا جب لڑکی واش روم گئی تو اس دوران اسی قرنطینہ سینٹر میں زیر علاج 19 سالہ نوجوان نے اپنے ساتھی کے ساتھ اسے واش روم میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔پولیس

نئی دہلی  قرنطینہ میں موجود کرونا مریض کی مریضہ سے زیادتی کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع بھارت کے شہر نئی دہلی میں پیش آیا ہے ۔ جہاں قرنطینہ  سینٹر  میں ایک کرونا مریض نے اپنی ساتھی مریضہ سے زیادتی کی کوشش کی ہے۔ اس بارے میں پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ رات کے اوقات میں اس وقت پیش آیا جب لڑکی واش روم گئی تو اس دوران اسی قرنطینہ سینٹر میں زیر علاج 19سالہ نوجوان نے اپنے ساتھی کے ساتھ اسے واش روم میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 14 سالہ لڑکی چترپور کو کرونا کی تصدیق ہونے کے بعد قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ قرنطینہ سینٹر میں ملزم لڑکا اور متاثرہ لڑکی دونوں کو ان کے گھر والوں کے ساتھ رکھا گیا تھا۔  واقع پیش آنے کے بعد لڑکی نے جا کر سارا واقع اپنے گھر والوں کو بتایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان جمع کرواتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کے ساتھ دو لڑکوں نے زیادتی کی کوشش کی۔ ایک لڑکا زبردستی کر رہا تھا جبکہ دوسرا ساتھی ویڈیو بنا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں کرونا نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد بھارت بھی اس کا نشانہ بن چکا ہے۔  بھارت میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد  قرنطینہ س ینٹروں میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

اگر بھارت میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد کا جائزہ لیا جائے تو ابھی تک گزشتہ روز بھارت میں 48 ہزار سے زائد کرونا کے نئے کیسز رپورٹ یوئے جو کہ کرونا کیسز کی اب تک کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ روز کرونا وائرس کے کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ کرونا سے متعلق معلومات  فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 48 ہزار 446 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 755 ریکارڈ کی گئی جو کہ بھارت میں گزشتہ کئی روز کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں یہ ایک بڑا یومیہ اضافہ ہے۔ بھارت میں اس وقت کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 30 ہزار 645 ہو گئی ہے۔

No comments