Breaking News

قومی اسمبلی نے ملک بھرکی یونیورسٹیوں میں قرآن پاک ترجمہ کیساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی ہے۔



قومی اسمبلی نے ملک بھرکی یونیورسٹیوں  میں قرآن پاک ترجمہ کیساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی ہے۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی نے ملک بھرکی یونیورسٹیوں میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی ہے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اسمبلی میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تمام جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کیساتھ پڑھانے کے حوالے سے قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق صوبوں کی جن جامعات میں قرآن ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھایا جارہا وہاں بھی قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایاجائے۔ قراردار میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنا ہماری نسلوں کے لیے علم کے راستے کھول دے گا۔ قرارداد کو 
قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے چانسلر اور پنجاب کے گورنرچوہدری  سرور نے ت اقدام اٹھاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا اور اس کے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔

تمام یونیورسٹیوں میں لیکچررز طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھائیں گے۔ قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں گورنر چوہدری سرور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔ قرآنِ پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جو دنیا کی رہنمائی کے لیے ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوا ہے اس لیے اسکی تعلیم لازمی ہے۔

No comments