Breaking News

بابراعظم کے بعد اظہرعلی بھی تین سال کپتان رہنے والے سرفراز احمد کو بھول گئے۔


بابراعظم کے بعد اظہرعلی بھی تین سال کپتان رہنے والے سرفراز احمد کو بھول گئے۔

33سالہ سابق کپتان پہلے دن سے ٹیم کا حصہ ہیں ۔لیکن اظہر علی نے انکی بجائے محمد رضوان کو یاد رکھا۔

تین سال تک تینوں فارمیٹس کی کپتانی کرنے والے سرفراز احمد کا ستارہ گردش میں دکھائی دے رہا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کےکپتان اظہر علی انگلینڈ پہنچ کر ساتھی کھلاڑیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے سابق کپتان اور اپنے دیرینہ دوست سرفراز احمد کا نام لینا ہی بھول گئے۔ 33 سالہ سرفراز احمد پہلے دن سے ٹیم کا حصہ ہیں لیکن اظہر علی نے ان کے بجائے محمد رضوان کو یاد رکھا۔

اس سے قبل ٹی 20 اور ون ڈے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں ہماری پہلی چوائس سرفراز نہیں محمد رضوان ہوں گے۔ 35 سالہ اظہر علی نے کہا کہ بابر اعظم اور اسد شفیق نے پر اعتماد انداز سے بیٹنگ کی ۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سکواڈ کو تاخیر سے جوائن کیا مگر ان کی بیٹنگ میں بھی نظم وضبط نظر آیا۔

No comments