نئی تحقیق سامنے آگئی ایک عام دوا جو کرونا وائرس کو ختم کر سکتی ہے۔
نئی تحقیق سامنے آگئی ایک عام دوا جو کرونا وائرس کو
ختم کر سکتی ہے۔
یہ دوا 5 دنوں کے اندر اندر کرونا
وائرس کو مکمل طور پر ختم کر سکتی ہے۔ امریکی تحقیق میں انکشاف
واشنگٹن ایک عام دوا جو کرونا وائرس کو ختم کر سکتی ہے۔نئی
تحقیق سامنے آگئی۔ امریکی تحقیق میں ایک عام دوا کو کرونا وائرس کو نزلہ زکام کی طرح
قابل علاج بنانے میں مددگار قرار دیا گیا ہے۔ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں
یہ دعوی کیا گیا کہ خون میں کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے والی ایک عام دوا کرونا کو اسی طرح قابل علاج بنا سکتی
ہے جیسے عام نزلہ زکام۔
یہ تحقیق نیویارک کے ماؤنٹ سینائی میڈیکل سینٹر میں کی گئی۔ محققین
نے یہ جاننے کے لیے تحقیق کی کہ کرونا وائرس کو اپنی بقاء کے لیے کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے،۔ معلوم ہوا کہ کرونا وائرس کو اپنی تعداد بڑھانے
کیلئے پھیھڑوں کے خلیات کے اندر جمع ہونے والی چکنائی یا چربی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر وائرس کو چکنائی سے دور رکھا جائے تو اسے بہتر طورپر کنٹرول کیاجا
سکتا ہے۔ جس کے بعد وائرس کی شدت عام نزلہ زکام جتنی ہو جاتی ہے۔ اگر یہ سمجھا جائے کہ کرونا وائرس کس طرح ہمارے دفاعی نظام
کو کنٹرول کرتا ہے تو اس کے بعد اس پر
کنٹرول آسان ہو جاتا ہے۔
فینو فائبریٹ ایسی دوا ہے جو پھیپھڑوں کے خلیات کو چربی گلانے میں
مدد دیتی ہے۔ ماہرین نے معلوم کیا کہ یہ کرونا وائرس کو پھلنے پھولنےوالے ماحول
کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ تحقیق کے مطابق مذکورہ دوا نے محض 5 دنوں میں وائرس کو لگ
بھگ مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
No comments