آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی نیشنل کانفرنس۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی نیشنل کانفرنس۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی ملک بھر سے200
سے زائدرجسٹرڈپرائیویٹ سکولزایسوسی ایشنز،مدارس،فنی تعلیمی اداروں واکیڈمیزکا کاشف
مرزا کی قیادت میں مشترکہ اعلامیہ :
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نےتعلیمی ادارے14ستمبر تک بند
رکھنےکےفیصلے کو مسترد کرکےسکولز و تعلیمی ادارےفوری کھولے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومت ونٹر ایریاسکولز3اگست اور سمر ایریا سکولز15 اگست سے
کھولے،بصورت دیگر اتحادی تنظیموں کی مشاورت سے خود کھولنے کا اعلان کریں گے۔کاشف
مرزا
ملک بھرتعلیمی آئینی حقوق کے جائزمطالبات کیلیے پرامن احتجاج کا
اعلان اورلائحہ عمل کیCEC میٹینگ میں حتمی منظوری!
مدارس کے ملک بھر میں کامیاب تجربہ میں2 ہزار 166 امتحانی مراکز
قائم کیے گئے ہیں۔جن میں چو دہ ہزارآٹھ سو نو افراد پر مشتمل نگران عملہ خدمات سرانجام دے رہا
ہے،جبکہ امتحانات میں تین لاکھ15 ہزار
889طلبہ و طالبات مڈل تاعالمیہ یعنی ایم اے تک شرکت کررہےہیں۔
چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعظم،وزرااعلی،گورنرز سےاپیل کی
کہ SOPs کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولز بھی
کھولے جائیں۔
پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نےعالمی معیار کے SOPs تیار اورجاری کر دیے ہیں:کاشف مرزا
پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نےعالمی معیار کے SOPs تیار اورجاری کر دیے ہیں:کاشف مرزا
نجی سکولز،پیف وپیماکا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔تعلیمی اداروں کی
بندش سے50فیصدتعلیمی ادارے مکمل بنداور10لاکھ لوگ بے روزگار ہوجائینگے۔کاشف مرزا
2.5کروڑ پاکستانی بچےپہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔مزید
5کروڑطلباکےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے۔کل7.5 کروڑ پاکستانی بچوں کوآئینی
تعلیمی حق سے محروم کردیاگیا،جن میں50 فیصد سے زائد تعداد لڑکیوں کی ہے۔تعلیم ہر
بچے کاآئینی حق اور 25-A ریاست کا یہ فرض ہے:کاشف مرزا
کرونا سے شدیدمتاثرممالک میں تعلیمی ادارے کھلےہیں، چین
کےصوبےووہان، برازیل، سپین، انگلینڈ،انڈیا، ایران، بنگلہ دیش،سری لنکا سمیت
امریکہ، روس، ڈنمارک،فرانس،سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،جرمنی،جاپان،
کوریا، سعودی عرب،اسرائیل،ہانگ کانگ وغیرہ شامل ہیں،تو پاکستانی بچےتعلیم سے محروم
کیوں؟ کاشف مرزا
سکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا10اور2شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ
کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں:کاشف مرزا
ٹیچرز تنخواہیں اور90فیصد اسکولزعمارتیں کے کرائے فکسُ ہیں۔بند
سکولز کو بھی اوسط شرح بنیاد پریوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی ہے۔وزیراعظم ٹیچرز کیلیے
’’تعلیمی ریلیف پیکیج‘‘کااعلان کریں: کاشف مرزا
بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کی بجائےامتحانات سماجی فاصلے برقرار رکھ
کرکیے جائیں۔بورڈز فیس کی مد میں 45لاکھ طلباسےوصول شدہ25ارب روپے واپس کریں :کاشف
مرزا
حکومت غیرآئینی اقدامات بند کرے۔فیسوں کے حوالےسے حکومت سندھ
اورپنجاب کا فیس میں 20فی صد کمی کا نوٹیفیکیشن وآرڈیننس آئین کےآرٹیکل
18,8،5,4,3, 25(1)،37اور38 سےمتصادم،امتیازی وغیر قانونی ہے:کاشف مرزا
انسانیت کے جذبہ اور ملک بھرکے مستحق طلبا کے لیے کرونا ایجوکیشنل
ریلیف فنڈقائم کیا،وزیر اعظم پاکستان و وزراءاعلی کوملک بھر کے2لاکھ پرائیویٹ
سکولزآئسولیشن سینٹرز اور قرنطینہ سنٹرزاور 15 لاکھ ٹیچرز بطوروالیئنٹیرز پیشکش
بھی کی گئی:کاشف مرزا



No comments