چین نے بھارت کو'لڈوگیم' پر لگا دیا۔
چین نے بھارت کو'لڈوگیم' پر لگا دیا۔
چین کوئی بڑا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔ بھارت کے ہاتھوں
وادی گلوان، لداخ اور تنت کا علاقہ چھین لیا گیا ہے۔ اب اگر مذاکرات کی طرف بھی جاتے ہیں تو 1 سے 6
مہینوں کا وقت لگ جائے گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود
لاہور چین نے بھارت کو
"لڈوگیم" پر لگا دیا ہے۔ چین کوئی
بڑا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔ بھارت اور چین کے
درمیان جاری حالیہ تنازعے پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد
مسعود کا کہنا تھا کہ چین نے
اب بھارت کو
لڈو گیم پر لگا دیا ہے، وہ بھی ادھر جا رہا ہے تو کبھی ادھر۔ تجزیہ نگار کا کہنا
تھا کہ چین کوئی
بڑا منصوبہ تیار کر رہا ہے، بھارت کے
ہاتھوں وادی گلوان، لداخ اور تنت کا علاقہ چھین لیا گیا ہے، اب اگر مذاکرات کی
طرف بھی جاتے ہیں تو 1 سے 6 مہینوں کا وقت لگ جائے گا۔
بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار نے بھارتی میڈیا
کی کچھ رپورٹس پیش کی تھیں جس میں بھارتی میڈیا
کی جانب سے بھی یہی کہا جا رہا ہے کہ چین کوئی
بڑا منصوبہ تیار کررہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا
نے رپورٹ کیا تھا کہ مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے چینی فوج 2
کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا
رپورٹس کے مطابق پٹرولنگ پوائنٹ 15 پر ہندوستان اور چین کے
فوجیوں کے مابین بد نظمی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کی افواج نے
لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے واپس جانا شروع کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا
کی رپورٹس میں بھارتی فوج
کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افواج چین نے
لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے واپس جانا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے لداخ میں موجود بھارتی حکام
کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے چینی حکام کے ساتھ تفصیلاََ گفتگو
کی ہے جس کے بعد دنوں ممالک کے درمیان فوجیں واپس لے جانے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ مہینے سے لداخ کے علاقے میں بھارت کو چین کے
ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

No comments