پی آئی اے کے بعد ایئربلیو نے بھی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پی آئی اے کے بعد ایئربلیو نے بھی اندرون ملک پروازوں
کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
نجی ائیرلائن نے کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے
پروازوں کا کرایہ 7 ہزار 889 روپے کر دیا ہے۔
اسلام آباد پی آئی اے کے بعد
ایئربلیو نے بھی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کر دی ہے۔ ملک میں سفری
پابندی کھلنے کے بعد پاکستانی کی قومی ایئرلائن پی آئی نے کرایوں میں کمی کر دی
تھی جس کے بعد اب ائیر بلیو نے بھی کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے
مطابق نجی ایئرلائن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور اور اسلام
آباد کیلئے پروازوں کا کرایہ 7
ہزار 889 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی سے لاہور اور اسلام
آباد کے لئے آنے والی پروازوں کا کرایہ بھی
یہی ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں
بین الاقوامی اور اندرون ملک فضائی آپریشن بحال کیا جا چکا ہے۔ کرونا
وائرس پھیلاو کے باعث مارچ کے ماہ میں ملک کا فضائی
آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
بعد ازاں بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فضائی آپریشن
محدود پیمانے پر کھولا گیا، اور کچھ اندرون ممالک روٹس کیلئے بھی پروازیں شروع کی
گئی تھیں۔
گزشتہ ماہ پھر حکومت نے لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد اندرون ملک
پروازیں بحال کر دی تھیں، جبکہ اس کے بعد بین الاقوامی پروازیں بھی بحال کر دی
گئیں تھیں۔ تا ہم اس سفری پابندی کے ختم ہونے کے بعد پی آئی
اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کر دی تھی،
قومی ائیرلائن نے کراچی سے لاہور اور اسلام
آباد کیلئے پروازوں کا کرایہ 9
ہزار 572 روپے کر دیا تھا۔تا ہم اس کمی کا مقصد لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا بھی تھا اور لوگوں
کو سفر کرنے میں سہولیات فراہم کرنا بھی۔ اب پی
آئی اے کی پیروی کرتے ہوئے ایئر بلیو نے بھی کرایوں میں
کمی کر دی ہے جس کے مطابق کراچی سے لاہور اور اسلام
آباد کیلئے پروازوں کا کرایہ 13
ہزار 992 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی سے لاہور اور اسلام
آباد کے لئے آنے والی پروازوں کا کرایہ بھی
یہی ہو گا۔

No comments