سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی حکومت
سعودی عرب میں ذوالحجہ کا
چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی حکومت
یکم ذوالحجہ بدھ کے روز 22 جولائی کو ہو گی۔یوم عرفات 30
جولائی اور عید الاضحٰی 31 جولائی بروز جمعہ کو ہو گی۔ ذرائع
ریاض سعودی عرب میں
ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیاہے۔ لہذا یکم ذوالحجہ بدھ کے روز 22 جولائی کو ہو گی اوریوم
عرفات 30 جولائی اور عیدالاضحٰی 31 جولائی بروز جمعہ کو ہو گی۔ سعودی حکومت نے ذوالحجہ کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کر دیا ۔
سعودی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق سعودی عربکے کسی بھی علاقے میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں
آیا۔
سعودی عرب میں ذوالحجہ کے ماہ کا آغاز 22 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔
یوم عرفات 30 جولائی اورعیدالاضحٰی 31 جولائی بروز جمعہ کو ہو گی۔اس سے قبل سعودی سپریم کورٹ
کی جانب سے عوام سے اپیل
کی گئی تھی کہ ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی
کوشش کی جائے۔
سعودی سپریم کورٹ نے سعودی
عرب میں بسنے والے تمام کلمہ گو افراد کو تاکید کی تھی کہ اگر انہیں چاند نظر آئے
تو وہ اپنی گواہی قریبی عدالت کو دیں۔
سپریم کورٹ نے ہدایت کی
ہے کہ کوئی بھی مسلمان اگر ذی الحجہ کا چاند کسی بھی ذرائع سے دیکھتا ہے تو وہ قریب ترین عدالت
کو اس بارے میں آگاہ کرے۔ عام لوگ بھی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجتماعات میں
شامل ہو سکتے ہیں۔ جبکہ سعودی ماہرین فلکیات
نے دعوی کیا تھا کہ اس بار عیدالاضحی 31 جولائی 2020ء کو ہو گی۔ ماہرین فلکیات کے
مطابق سعودی عرب میں ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش
سوموار کی رات کو ہو گی۔ جو اگلے روز منگل 21 جولائی کو غروب آفتاب کے بعد واضح
طور پر دیکھا جا سکے گا۔ یوںسعودی
ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی درست ثابت ہوئی ہے۔
No comments