دنیا کی پہلی کلائیمٹ کنٹرول گلی جہاں سارا سال بارش ہو گی۔ متحدہ عرب امارات
دنیا
کی پہلی کلائیمٹ کنٹرول گلی جہاں سارا سال بارش ہو گی۔ متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کی پہلی کلائیمٹ
کنٹرول گلی تیار کی جائے رہی ہے۔ جہاں سارا سال بارش ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق دبئی کے پوش علاقے دا ہارٹ آف یورپ میں یہ گلی
قائم کی جارہی ہے۔ جو سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبے کا حصہ
ہے۔
دا ہارٹ آف یورپ کا پروجیکٹ دبئی کے ساحل سے چند کلومیٹر کے
فاصلے پر دا ورلڈ آئی لینڈز نامی جزیرہ نما جگہ میں ہو گا ۔
بتایا گیا ہے کہ اس گلی کی لمبائی ایک کلومیٹر ہو گی ۔ ریننگ اسٹریٹ نامی اس گلی میں اس وقت بارش ہوگی جب درجہ حرارت 27 ڈگری
سے تجاوز کرے گا۔
دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کی حفاظت کیلئے دبئی ایئرپورٹ
پر خودکار مشینیں نصب کر دی گئی ہیں جہاں سے دستانے، ماسک اور سینٹائزر حاصل کیے
جا سکتے ہیں۔
خود کار مشینیں داخلی راستوں کے ٹرمینل نمبر دو اور تین پر نصب کی گئی
ہیں۔ جہاں ایک فیس ماسک اور دستانوں کی جوڑی 6 درہم میں دستیاب ہے۔ مسافر حضرات
خود کارمشینوں سے9 درہم میں سینٹائزر حاصل کرسکتے ہیں جہاں دو قسم کے سینٹائزر
دستیاب ہیں۔
No comments