Breaking News

خواجہ آصف نے گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر اورحفیظ شیخ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا


خواجہ آصف نے گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر اورحفیظ شیخ  کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا

خواجہ آصف نے گورنراسٹیٹ بنک رضا باقراورحفیظ شیخ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا ۔ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےخواجہ آصف نے حکومت کے پیش کردہ وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا  ہے کہ کیسےکیسےلوگ ہمارےجی کوجلانےآجاتےہیں۔ گورنراسٹیٹ بینک اورحفیظ شیخ کوواپس جاکراپنےمالکوں کوجواب دیناہے۔

اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا  کہ حفیظ شیخ کی جگہ اسدعمرہی ہوتےاچھا تھا انہیں تواپنےووٹرزکےپاس ہی جاناہے۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہا کرتے تھے  کہ خودکشی کر لوں گا لیکن بھیک نہیں مانگوں گا، عمران خان کم ازکم خودکشی کی کوشش ہی کرلیتے، حکومت کی جانب سے ٹیکس لگائے جانے پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیکس لےکرواپس دینےکارواج ختم کریں۔

سابق وزیراعظم میاں  نوازشریف کے نا اہل ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا  کہ اگرمیاں نواز شریف بناوٹی الزامات پر نا اہل ہو سکتے ہیں تو ہم ان حکمرانوں کا آخر تک پیچھا کریں گے۔  یہ بات انہوں نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہی۔ جس میں انہوں نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنراسٹیٹ بنک رضا باقر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔

لیگی رہنما کی جانب سے سخت تنقید  کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیسےکیسےلوگ ہمارےجی کوجلانےآجاتےہیں، گورنراسٹیٹ بینک اورحفیظ شیخ کوواپس جاکراپنےبگ باس  کوحساب دیناہے۔ خیال  رہے کہ کچھ دن قبل وفاقی حکومت نے سالانہ بجٹ پیش کیا تھا جس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ تاہم آج پنجا ب کا صوبائی بجٹ2020-21پیش کیا گیا ہے۔

No comments