حکومت پاکستان کاروباری طبقہ کی مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔صدر عارف علوی
![]() |
حکومت پاکستان کاروباری طبقہ کی مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔صدر عارف علوی |
حکومت پاکستان کاروباری طبقہ کی مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن
اقدامات کر رہی ہے۔صدر عارف علوی
کراچی پیکیج مسائل کے حل کیلئے اہم ثابت ہو گا صدر مملکت
ڈاکٹر عارف علوی کی کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
کراچی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری طبقہ
کی مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، کاروباری طبقہ کے تعاون سے معاشی
ترقی کے وژن کو یقینی بنایا جائے گا، شہر میں جدید سہولیات کی فراہمی اور میگا پراجیکٹس
کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے، کراچی پیکیج مسائل کے حل کیلئے اہم ثابت ہو گا، وزیراعظم
کی سمارٹ لاک ڈائون پالیسی سے کورونا پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاروباری برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے
کیا جس نے بدھ کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی
صورتحال، کراچی پیکیج، کاروباری برادری کو درپیش مشکلات کو دور کرنے سمیت دیگر امور
پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر
عارف علوی نے کہا کہ کراچی کی کاروباری برادری ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہی
ہے، کاروباری طبقہ کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،
حکومت کاروباری طبقہ کے تعاون سے معاشی ترقی کے وژن کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بارش سے درپیش مشکلات اور شہر کے دیگر مسائل کے حل کے
لئے کراچی پیکیج اہم ثابت ہو گا، شہر میں جدید سہولیات کی فراہمی اور میگا پراجیکٹس
کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے،
اس کی ترقی کے لئے وفاق بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سمارٹ
لاک ڈائون پالیسی سے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی میں مدد ملی، پوری دنیا میں پاکستان
کے کورونا وائرس کی وبا کے تدارک کیلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی جا رہی ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے سنجیدہ کوششیں
کر رہے ہیں، حکومت تاجروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے، کراچی کی صورتحال میں بہتری
سے کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں کی ترقی کیلئے
بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں، کراچی پیکیج میں شفافیت اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا
جائے گا۔ تاجر برادری کے وفد نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں
پر حل کرے گی، وزیراعظم پاکستان کے خلوص سے انکار نہیں، ہم ان سے پرامید ہیں، صنعتی
علاقوں میں انفراسٹرکچر، پانی، گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
No comments