Breaking News

قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مسجد میں میوزک چلایااور نہ ہی ڈانس کیا۔ گلوکار بلال سعید



قسم کھا کر کہتا ہوں کہمسجد میں میوزک چلایااور نہ ہی ڈانس کیا۔ گلوکار بلال سعید

فوٹو شوٹ کی غرض سے صباء اور میں نے ایک چھوٹی سی ایکٹنگ کی۔ ویڈیو میں سے مسجد وزیر خان والا شوٹنگ کا حصہ نکال رہا ہوں۔  صباء قمر اور پوری ٹیم کی طرف سے اللہ تعالیٰ اور عوام سے معافی مانگتا ہوں۔ بلال سعید کا ویڈیو پیغام

گلوکار بلال سعید نے کہا ہے کہ قسم کھا کر کہتا ہوں کہ  مسجد میں میوزک چلایااور نہ ہی ڈانس کیا۔ فوٹو شوٹ کی غرض سے صباء اورمیں نے ایک چھوٹی سی ایکٹنگ کی۔ویڈیو میں سے مسجد وزیر خان والاشوٹنگ کا حصہ نکال رہا ہوں۔ غلطی کی اللہ تعالیٰ اور عوام سے معافی مانگتاہوں۔ زندگی میں کبھی ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے اور صبا قمر نے مسجد وزیر خان میں ایک نکاح کا سین شوٹ کیا۔ جس کی وجہ سے بہت زیادہ غلط فہمی نے جنم لیا اور لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

کہا گیا ہم مسجد میں ڈانس کررہے تھے۔ وہاں میوزک پلے کیا یعنی گانا چلایا۔ مسجد کے تقدس کوپامال کیا۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ میں ایک مسلمان ہوں۔میری تربیت مسلمان گھرانے میں ہوئی ہے ۔ میں ایسا کرنے کا اپنے وہم وگمان میں بھی نہیں سوچ سکتا۔

بلال سعید نے کہا کہ میں اللہ کوحاضر ناظر جانتے ہوئے قسم کھاتا ہوں کہ ہم نے مسجد میں میوزک پلے نہیں کیا۔  مسجد میں ڈانس بھی نہیں کیا، اس کی گواہ وہاں پر موجود مسجد انتظامیہ بھی ہے۔

تاہم ایک کلپ کی وجہ سے غلط فہمی ہوئی ہے۔ہم سب جانتے ہیں اس سے پہلے بھی مساجد میں فوٹوشوٹ ہوتے آئے ہیں۔

No comments