Breaking News

تیسرا ٹیسٹ میچ:چائے کے وقفے تک پاکستانی باولرز زبردست کم بیک کرنے میں کامیاب۔

تیسرا ٹیسٹ میچ:چائے کے وقفے تک پاکستانی باولرز زبردست کم بیک کرنے میں کامیاب۔

تیسرا ٹیسٹ میچ:چائے کے وقفے تک پاکستانی باولرز زبردست کم بیک کرنے میں کامیاب۔

انگلش ٹیم 188 رنز پر 4 وکٹوں سے محروم ہو چکیتھی۔ یاسر شاہ نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کرلی۔

سائوتھمپٹن : تیسرا ٹیسٹ میچ، چائے کے وقفے تک پاکستانی باولرز زبردست کم بیک کرنے میں کامیاب۔  انگلش ٹیم 188 رنز پر 4 وکٹوں سے محروم ہو چکی۔ یاسر شاہ نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے دوران پاکستانی باولرز کم بیک کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پہلے روز کے کھیل کے دوران چائے کے وقفے تک انگلینڈ 4 وکٹوں سے محروم ہو گیا۔ اننگ کا آغاز ہوا تو شاہین آفریدی نے اپنے تیسرے ہی اوور میں روی برنز کو آؤٹ کیا، برنز شاہین کی آؤٹ سوئنگ پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈوم سبلی اور زیک کرولی کے درمیان 50 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر سبلی 22 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
بعد ازاں یاسر شاہ اور نسیم شاہ نے مزید 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کر دیا۔

انگلش ٹیم  اب تک 188 رنز بنا چکا ہے۔ ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہ وکٹ گزشتہ وکٹ کے مقابلے میں زیادہ خشک ہو گی اور ہم بعد میں اس وکٹ کا فائدہ اٹھائیں گے ۔ انگلش ٹیم  نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کا اعلان کیا اور سیم کرن کی جگہ جوفرا آرچر انگلش ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اظہر علی نے کہا کہ ہم کنڈیشن کا استعمال کرتے ہوئے جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے ۔کیونکہ یہ میچ ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔میچ کے لیے پاکستانی ٹیم اظہر علی(کپتان)، عابد علی، شان مسعود، بابر اعظم، فواد عالم، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں جو روٹ(کپتان)، ڈوم سبلی، رورے برنز، زیک کرالی، اولی پوپ، جوز بٹلر، کرس ووکس، ڈوم بیس، جوفرا آرچر، اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

No comments