Breaking News

نہایت متحرک آفیسر ڈاکٹر حلیم احمد خان کو گوجرانوالہ آرٹس کونسل کا ڈائریکٹر مقرر۔ گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات۔


نہایت متحرک آفیسر ڈاکٹر حلیم احمد خان کو گوجرانوالہ آرٹس کونسل کا ڈائریکٹر مقرر۔ گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات۔

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) فرض شناس اور نہایت متحرک آفیسر ڈاکٹر حلیم احمد خان کو گوجرانوالہ آرٹس کونسل کا ڈائریکٹر مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کے حکم پر ڈپٹی سیکرٹری نے گریڈ 19 میں ترقی دیکر ڈاکٹر حلیم احمد خان کو ڈائریکٹر آرٹس کونسل گوجرانوالہ تعینات کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر حلیم احمد خان گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کا بطور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر دور بہترین دور قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے علم و ادب اور ثقافت کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے گوجرانوالہ آرٹس کونسل میں معیاری اور پروقار تقریبات کا نان سٹاپ سلسلہ شروع کیا۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل گوجرانوالہ ڈاکٹر حلیم خاں نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات میں لیڈرانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کیا جائیگا تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد سرکاری ونجی سکولوں کے طلباء میں ٹیبلو، تقاریر سمیت مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائیگا نجی تعلیمی اداروں نے ہمیشہ آرٹس کونسل کیساتھ تعاون کیا اور معاشرہ میں اخلاقی تعلیمات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سرپرست اعلیٰ سر ثناء اللہ سندھو، چیئرمین دانش عقیل، انجینئر عابد حسین، عاصم ابراہیم، عدیل خاں، شاہد جاوید، محمد زبیر، یاسم رضا، علی عتیق ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر حلیم خاں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور غیر نصابی و اخلاقی سرگرمیوں کیلئے ملکر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

علم و ادب ' موسیقی اور ثقافت سے متعلقہ پروگرامز نے جہاں شہریوں کو معیاری تفریح فراہم کی وہاں ان کی علمی و ادبی تشنگی کو بھی بجھایا اور شہر کے باسیوں کو اپنی ثقافت اور تہذیب سے جوڑے رکھا۔ دوبارہ گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے بطور ڈائریکٹر تعیناتی پر سول سوسائٹی کی طرف سے زبردست اور پرجوش خیر مقدم کیا گیا ہے۔ سول سوسائٹی کے نمایاں افراد نے ڈاکٹر حلیم احمد خان کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی بطور ڈائریکٹر تعیناتی سے گوجرانوالہ آرٹس کونسل ایک پروقار اور فعال ادارے  کے طور پر مزید ترقی کرے گا۔

No comments