گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز (گیپس) اورفوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پریس کلب میں جشن آزادی کیک کاٹنے کی تقریب
گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز (گیپس) اورفوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر
اہتمام پریس کلب میں جشن آزادی کیک کاٹنے کی تقریب
گوجرانوالہ( رپورٹ گیپس نیوز) اس موقع پرگرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز (گیپس)کے
چیئرمین دانش عقیل احمد، عادل رضا، انجینئر عابد حسین، شہباز انصاری، عبدالرشید،
سینئر نائب صدر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن الیاس چوہان، نائب صدر ذوالفقار زمان،
جائنٹ سیکرٹری عابد گوگا بٹ، سیکرٹری اطلاعات شیخ سلمان، آفس سیکرٹری محمد علی
سجن، سینئر فوٹو جرنلسٹ بابا فاروق، اکرم بیگ، سکندر حیات، شہباز صدیقی،طالب حسین،
نذیر احمد مغل، محمد ارشد، طارق بزمی، علی سکندر، محمد افتخار، میاں نذیر، بابر
کھوکھر، محمد شفیق ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے جشن آزادی کی
خوشی میں کیک کاٹا اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی
دعا کی۔
فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سید آفتاب رضوی، جنرل سیکرٹری
عبدالخالق نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی یوم آزادی کو ہمیشہ تازہ دم رکھتی اور
شایان شان طریقے سے مناتی ہیں جشن آزادی کے موقع پر ہمیں حصول پاکستان کے اغراض و
مقاصد کو پورا کرنے کے لئے عہد کرنا ہوگاپاکستان لاکھوں قربانیاں دیکرقائم ہوااس
کوقائم رکھنے کیلئے بھی قربانی دینے سے گریزنہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں
نے گذشتہ روز فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز(گیپس)
کے زیر اہتمام پریس کلب میں جشن آزادی کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
No comments