Breaking News

بھارتی مارشل آرٹ ماسٹر کا ریکارڈ کراچی کے نوجوان راشد نسیم نے توڑ دیا۔



بھارتی مارشل آرٹ ماسٹر کا ریکارڈ کراچی کے نوجوان راشد نسیم نے توڑ دیا۔


سپورٹس شخصیات کی وفاقی اور سندھ حکومت سے راشد نسیم کے لئے اعلیٰ اعزاز دینے کی درخواست کردی ۔

کراچی کے نوجوان راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹر پبھاکر ریڈی کا ریکارڈ توڑ دیا جس کے بعد ان کے عالمی ریکارڈ کی تعداد 56ہوگئی ۔راشد نسیم نے بھارت کے پبھاکر ریڈی کے 3منٹ میں 5کلو وزن باندھ کر 106مرتبہ گھنٹے مارنے کے ریکارڈ کو توڑ دیا ،راشد نسیم نے 152مرتبہ گھنٹے کے وار ٹارگٹ پر مار کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔

واضح رہے کے کرونا کی وبا کے باوجود رواں سال کے دوران اب تک راشد نسیم نے 10سے ائد ریکارڈ گینز ورلڈ ریکارڈ میں درج کراچکے ہیں،راشد نسیم بھارت کے 15سے زائد ریکارڈ توڑنے کے ساتھ 50سے زائد عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں ۔

کراچی کے مضافاتی علاقے ڈسٹرکٹ کورنگی سے تعلق رکھنے والے ہونہار سپوت راشد نسیم کو عالمی ریکارڈ بنا نے پر کراچی کے اسپورٹس شخصیات کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ،کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،سندھ WLA کے سیکریٹری نفیس احمد ،نیشنل مارشل آرٹ گیمز کمیٹی کے صدر کراٹے ماسٹر شی ہان شہزاد احمد نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ راشد نسیم کو شاندار عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر اعلیٰ اعزاز سے نوازا جائے۔

No comments