عیدالالضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی۔ فواد چوہدری
عیدالالضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی۔ فواد چوہدری
ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ چکا ہے۔ علمائے کرام
کو چاند کی رویت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا
پھر سے اعلان
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عیدالالضحیٰ
31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی۔ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ چکا ہے۔ علمائے کرام
کو چاند کی رویت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے
ایک مرتبہ پھر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ چونکہ
ملک میں سائنسی طور پر چاند نظر آ چکا۔ لہذا ملک میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی بروز
جمعہ کو ہی ہوگی۔
فواد
چوہدری کا کہنا ہے کہ علمائے کرام کو چاند
دیکھنے کیلئے پرانے طریقوں کی بجائے اب ٹیکنالوجی کا
استعمال کرنا چاہیے۔ اسے سے قبل منگل کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کے
حوالے سے مرکزی رویت ہلال
کمیٹی کے اعلان پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کی
جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان میں سائنسی طور پر ذی الحج
کا چاند نظر آ چکا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آ جائے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہا جا
رہا ہے کہ بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔ یہ تو ظاہری سی بات ہے کہ بادلوں
کی وجہ سے چاند نظر نہیں آئے گا۔لیکن سائنسی طور پر تو چاند کی پیدائش ہو چکی اور
سائنسی آلات سے چاند دیکھنا ممکن ہے۔ اس حوالے سے علمائے کرام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ
ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے یا
نہیں۔
اگر گھڑی پر وقت دیکھ کر نماز پڑھی جا سکتی ہے تو پھر ٹیکنالوجی کی مدد سے چاند کیوں نہیں
دیکھا جا سکتا۔ فواد چوہدری نے
اس حوالے سے منگل کی صبح کو ہی ٹوئٹ کر کے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں پیر کی شب کو ذی الحج کے
چاند کی پیدائش ہو چکی۔ اس لیے منگل کی
شام کو کراچی اور سندھ کے
دیگر کچھ علاقوں میں چاند نظر آ جائے گا۔ واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب
الرحمان کے مطابق منگل کے روز ملک میں کسی علاقے سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی
شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس لیے عیدالاضحیٰ اب ہفتہ یکم اگست کو ہوگی۔ جبکہ یکم ذی
الحج 23 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی۔
No comments