Breaking News

شہری نے دوسری شادی کیلئے ماں سمیت تمام اہل خانہ کو زندہ جلادیا۔



شہری نے دوسری شادی کیلئے ماں سمیت تمام اہل خانہ کو زندہ جلادیا۔

سفاک بیٹے نے دوسری کی خاطر اپنی سگی ماں، بیوی اور بیٹیوں کو نذر آتش کردیا

کائرہ دوسری شادی کیلئے شہری نے ماں سمیت تمام اہل خانہ کو زندہ جلادیا، تفصیلات کے مطابق مصر میں سفاک بیٹے نے دوسری کی خاطر اپنی سگی ماں، بیوی اور بیٹیوں کو نذر آتش کردیا۔ ملزم کی جانب سے خاندان کو جلائے جانے کے دوران ایک بیٹی زندہ بچ گئی جس نے اس سارے معاملے سے پردہ اٹھایا۔ سفاکیت کا یہ واقعہ مصر کے صوبے اسیوط کی البداری تحصیل میں پیش آیا۔ جہاں دوسری 
شادی کرنے کےلیےایک بیٹے نے  پہلے اپنی ماں کو موت کے گھاٹ اتارا پھر دیگر اہل خانہ کو بھی قتل کردیا۔

قتل کی اس دردناک واردات کے دوران زندہ بچ جانے والی ملزم کی بیٹی نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے والد واردات کے روز ملازمت سے گھر لوٹے تو ہماری دادی کو اپنے کمرے میں لے گئے۔

بابا اور دادی کو کمرے گئے دیر ہوگئی تو والدہ نے حالات جاننے کےلیے کمرے میں قدم رکھا تو دادی کو مردہ حالت میں پایا جس پر والد کو قصور وار ٹہرایا جس پر والد نے والدہ پر بھی تشدد شروع کردیا یہاں تک وہ بے ہوش ہوگئی۔

بچی نے پولیس کو دئیے گے بیان میں کہا کہ والدہ کے بے ہوش ہونے کے بعد والد نے باورچی خانے سے گیس سلینڈر اٹھایا اور ہمارے کمرے میں لاکر پورے گھر کو آگ لگادی۔جس کے بعد میری آنکھ اسپتال میں کھلی۔ملزم  کے قریبی ذرائع نے پولیس میں بیان درج کراتے ہوئے کہا کہ ملزم کا ایک خاتون سے جذباتی تعلق پیدا ہو گیا تھا۔ جس نے یقین دلایا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے اس سے شادی کرلے گی۔

مصری پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں کسی شخص نے دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی یا سگی اولاد کو قتل کردیا لیکن یہ اس نوعیت کا واحد دل دہلا دینے والا واقعہ کہ ایک شخص نے دوسری شادی کیلئے پارے خاندان کو ہی زندہ جلا دیا۔

No comments