Breaking News

بڑی خبر بلوچستان میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 1500سے کم رہ گئی۔


بڑی خبر بلوچستان میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 1500سے کم رہ گئی۔


صوبے میں کرونا کے مزید 23 کیسز رپورٹ ہوئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 11601 ہوگئی۔

 

بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید  23کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد گیارہ ہزار چھ سو ایک جبکہ ایکٹو مریضوں کی تعدادپندرہ سو سے کم ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے کرونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو صوبے کے تین اضلاع سے کرونا وائرس کے مزید  23 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11601ہوگئی ہے۔ جبکہ مزید 75افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9976 ہوگئی  ہے۔ جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 1489ہے ۔ صوبے میں کرونا وائر س سے اب تک 136اموات بھی ہوچکی ہیں جبکہ اتوار کو 639افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 395کے نتائج آنے باقی ہیں۔


No comments