Breaking News

عابد باکسر : ان کاونٹر سپیشلسٹ ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین منتخب گے۔



عابد باکسر : انکاونٹر سپیشلسٹ ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین منتخب گے۔

عابد باکسرنے سیف گیمز میں سونے کا تمغہ جیتاتھا۔جونیئر ورلڈ کپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا جبکہ 5 مرتبہ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اپنے نام کر چکے ہیں۔

سابق پولیس افسر اور انکاونٹر سپیشلسٹ عابد باکسر ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اپنے انتخاب پر عابد باکسر نے کہا کہ باکسنگ ان کی پسندیدہ گیم ہے۔  انہیں یہ عہدہ ملنے کی خوشی ہے اور وہ ہرممکن خدمت کی کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ عابد باکسر نے کھیلوں کی بنیاد پر ہی لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں حصہ لیا تھا اور انہی کی بدولت جی سی کو باکسنگ میں کئی اعزازات ملےتھے۔انہوں نے سیف گیمز میں بھی سونے کا تمغہ جیتا اور جونیئر ورلڈ کپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیاتھا۔ جب کہ 5 مرتبہ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

سال 1988ء میں جب عابد باکسنگ کے کھیل میں کئی ٹورنامنٹ جیت کر اپنا نام بنا چکا تھا۔ پولیس میں بھرتیوں کا اعلان ہوا اور عابد باکسنگ کی بنیاد پر پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہو گیا۔

اگلے سال نیشنل گیمز میں پولیس کی طرف سے کھیلتے ہوئے باکسنگ میں گولڈ میڈل جیتنے پر تربیت کے دوران ہی عابد کو سب انسپکٹر بنا دیا گیا۔ ان پر ماضی میں جعلی پولیس مقابلوں کے الزامات لگتے رہے ہیں۔  کچھ عرصہ وہ خود ساختہ جلاوطن بھی رہ چکے ہیں۔


No comments