ایران میں حکومت مخالف احتجاج کرنے پر ریسلنگ چیمپئن کھلاڑی کو سزائے موت دیدی گئی۔
![]() |
ایران میں حکومت مخالف احتجاج کرنے پر ریسلنگ چیمپئن کھلاڑی کو سزائے موت دیدی گئی۔ |
ایران میں حکومت مخالف
احتجاج کرنے پر ریسلنگ چیمپئن کھلاڑی کو سزائے موت دیدی گئی۔
27 سالہ نوید افکاری ریسلنگ چیمپئن تھے ، 2018ء میں حکومت
مخالف مظاہروں میں شامل ہوئے تھے
تہران: حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران سکیورٹی گارڈ کو قتل
کرنے کے الزام میں ریسلنگ چیمپئن کو سزائے
موت دیدی گئی۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ملک کے نوجوان ریسلر نوید افکاری
کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔ ریسلر کو سزائے موت نہ دینے کے لیے امریکی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ بھی کی تھی جس میں ایرانی حکومت سے 27 سالہ نوجوان ریسلر کی
زندگی تباہ نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔
صوبے فارس کے جج کاظم موسوی نے سرکاری ٹیلی وژن کو بتایا کہ نوید افکاری
کو 2018ء میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سکیورٹی گارڈ حسن ترکمان کو تیز دھار آلے
سے کئی بار ضربیں لگا کر قتل کرنے پر ریسلر
نوید افکاری کو عدیل آباد جیل میں سزائے موت
دی گئی ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان ریسلر کو سزائے موت پر شدید الفاظ
میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ریسلر نوید افکاری اور ان کے بھائی کو حکومت مخالف
مظاہروں میں شرکت کرنے کی سزا دی گئی ہے۔ یہ آزادی اظہار رائے کی اور انسانی حقوق
کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
No comments