وفاقی حکومت کا سرکاری طور پر عیدالاضحی ٰ پرایک چھٹی دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا سرکاری طور پر عیدالاضحی ٰ پرایک چھٹی
دینے کا فیصلہ
غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی چھٹیاں نہیں دی
جائیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی ہوگی۔ ذرائع
اسلام آبادوفاقی حکومت نے عیدالاضحی ٰ پرایک چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کروناوائرس
کی روک تھام کے پیش نظر زیادہ چھٹیاں دینے
سےگریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لئے حکومت نے عید الاضحیٰ پر ایک چھٹی دینے کا
فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے روکنےکےلیےاضافی چھٹیاںنہیں دی جائیں گی۔
ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی ہوگی۔ اس سے قبل عید الفطر پر تمام پابندیاں ختم کر دی
گئی تھیں جس کے بعد کرونا کی صورتحال سنگین ہو گئی تھی۔ اس لئے اس سال حکومت کی
جانب سے عید کے موقع پر اس نقصان سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سے
قبل اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے عوام سے عید سادگی سے
منانے کی اپیل کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ عید پر ہم نے لاپروائی کی جس کی وجہ سے کرونا
وائرس تیزی سے پھیلا۔ عوام سےاپیل ہےعید پرایس اوپیز پرعمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ
پاکستان میں کرونا متاثرہ افراد کی تعداد بتدریج کم ہورہی ہے۔ دیگر ممالک کے نسبت پاکستان
میں اس وبا سے اموات کم ہوئیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کا شمار
ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کرونا وائرس کے اثرات کم ہوتے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وبا کا پھیلاؤ کم ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نےکرم کیا۔
زیادہ لوگوں کےجمع ہونے پر کرونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔ ہم نے ایس او پیز پر عمل
کیا جس کی وجہ سے مثبت نتائج سامنے آئے۔ یہ گفتگو وزیراعظم عمران خان نے (این ڈی ایم
اے) کی جانب سے وبائی امراض کے لیے بنائے گئے خصوصی آئیسولیشن ہسپتال کے افتتاح کے
موقع پر کہی ہے۔ ہسپتال کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال ایسے
وقت تیار کیا گیا کہ جب لاک ڈاؤن تھا۔ چیزیںبآسانی دستیاب نہیں تھی اور انتہائی نگہداشت یونٹس جیسی سہولیات جس کے لیے خصوصی عملہدرکار ہوتا ہے اس سب کا انتظام کیا گیا۔

No comments