Breaking News

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے کاشف مرزا کی سر براہی میں آٹھ رکنی وفد کی ملاقات۔


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے کاشف مرزا  کی سر براہی  میں آٹھ رکنی وفد کی ملاقات۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے پاکستان میں موجودہ تعلیمی حالات  کے بارے میں 
تفصیلی بات چیتکی اورپرائیویٹ سیکٹر کو درپیش مشکلات سے آگا کیا۔

لاہورصدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کی سربراہی میں  آٹھ رکنی وفد کی گورنر پنجاب جناب چوہدری محمد سرور سے ملاقات ہوئی ۔ جس میں وفد نے پرائیویٹ سکولز کی نمائندگی کرتے ہوئے پرائیویٹ  سکولز کو درپیش معاملات اور حالات پر گورنر پنجاب کو بریفنگ دی  ۔ وفد نے کرونا وائرس سے ہونے والے تعلیمی نقصان پر بات کرتے ہوئے ان سے کہا کے آپ کے 
پاس آنے کا مقصد ملک میں موجود پرائیویٹ سکولز کو بچانا ہے جو دن بدن بند ہوتے جا رہے ہیں ۔

وفد نے گورنر پنجاب سے بات کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ اس وقت تقریبا 4000پرائیویٹ سکولز مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں اور بہت سے سکولز  بند ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں  ۔ یہ بھی کہا گیا کہ اگر وقت پر کوئی بہتر فیصلہ نہ کیا گیا تو پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر تباہی کا شکار ہوجائے گا جس سے  پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔


 وفد نے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب سے گزارش کی کہ آپ وقت کے وزیراعظم، وزیراعلیٰ، صوبائی اور وفاقی وزیر تعلیم کو اعتماد میں لیں اور ان سے بات کریں کہ اگر آپ لوگ جولائی کے درمیان میں یا اگست کے درمیان میں سکول نہیں کھول سکتے تو ٹھیک ہے مگر آپ کو ہماری اس گزارش پر بھی غور کرنا چاہیے کہ پرائیویٹتعلیمی سیکٹر کو تباہی سے بچانے کے لیے اور قوم کے نونہالوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لیے اگست کے درمیان میں سکول کھولنے کا کوئی لائے عمل تیار کیا جائے۔

وفد نےگورنر پنجاب کو بتایا کہ بہت سے سکولز کی بلڈنگز کرائے کی ہیں ۔اگر یہ سلسلہ ایسے ہی جارہ رہا تو بہت جلد بہت سے سکولز بند اور بلڈنگز خالی ہو جائیں گی۔ کاشف مرزا نے آن لائن ایجوکیشن سسٹم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم ہمارے معاشرے میں فلاپ ہے اور بچوں کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا اور سمجھا یہ جا رہا ہے کہ آن لائی سسٹم کی وجہ سے بچوں کو تعلیم کا سلسلہ جاری ہے جو کہ ایک خواب کی طرح ہے اس خواب سے بیدار ہو جانا چاہیےاور عملی اقدامات کریں اور سکول کھولنے کی طرف جائیں تاکہ جو 15لاکھ اساتذہ بے روز گار ہو گئے ہیں ان کو دوبارہ روز گار مل سکے۔اور گورنمنٹ اور پرائیویٹ کے بچے جوکہ کل ملا کر ساڑھے 7 کروڑ بنتے ہیں ان کی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جا سکے اور تعلیمی سیکٹر کو تباہی سے بچایا جا سکے۔


صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کی سربراہی میں آٹھ رکنی وفد نے پورے پاکستان کے پرائیویٹ سکولز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا کیس گورنر پنجاب کے سامنے پیش کیا۔   کاشف مرزا نے بڑے ہی احسن طریقے سے پرئیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کا موقف پیش کیا جس کی بنیاد پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یہ وعدہ کیا کہ میں کوشش کرتا ہوں ان وزراء تعلیم کو اعتماد میں لینے کی اور NCOCکے چیرمین وزیر اعظم ساحب سے اور اسد عمر سے بات کرتا ہو ں تاکہکوئی اچھا راستہ نکل سکے اور ایجوکیشن سسٹم دوبارہ بحال ہو۔

اس وفد کی قیادت کاشف مرزا صدر آل پاکستا ن پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کی اور ان کے ساتھ وفد میں شامل تھے الائنس آف پرائیویٹ سکولز گوجرانوالہ کے چیرمین ندیم انور، صدر چوہدری شاہد اس کے علاوہ وفد میں شامل تھے حسین عباس، شاہد نور ،حنیف انجم، شکیل منور اور شائستہ ثمرین ۔ 

No comments