کینڈا جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں کرونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
کینڈا جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں کرونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
پرواز نمبر 783 پر کرونا مسافروں کا تعلق نشست نمبر
22 تا 28 تھا۔کینیڈین پبلک ہیلتھ ایجنسی
اسلام آباد پی آئی اے کی
غیر ملکی پرواز میں کرونا مریضوں
کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل
ایئر لائن کی لاہور سے
ٹورنٹو کے لیے جانے والی پرواز میں کرونا پوزیٹو
مسافروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔کینیڈین پبلک ہیلتھ کے ایجنسی کے مطابق پرواز
نمبر 783 پر کرونا مسافروں کا تعلق نشست نمبر 22 تا 28 تھا۔
اس واقعے کے بعد کینیڈا نے پی آئی اے کے
مسافروں کے لئے کرونا ٹیسٹ
سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی اے نے بھی مسافروں کو
پروا سے تین دن قبل مخصوص لیبارٹری ٹیسٹ کرانے کا کہہ دیا ہے۔علاوہ ازیں ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستانی
مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ
لازمی قرار دے دیا ہے.پاکستان میں ایمریٹس ایئرلائن
کیلئے کرونا ٹیسٹ کی ایڈوائزری پر 30 جون
سے باقاعدہ عمل شروع ہوجائے گا۔
اس حوالے سے امارات
ایئرلائنز نے مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کیلئے چغتائی لیب سے
معاہدہ کیا ہے۔ چغتائی لیب مسافروں سمیت رپورٹ براہ راست ایئرلائن کو بھی فراہم
کرے گا۔کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ 96 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہونے کی بھی شرط رکھی
گئی ہے۔ کرونا ٹیسٹ کے تمام اخراجات مسافر کو خود برداشت کرنا پڑیں گے۔ اسی طرح دبئی میں بھی 7 جولائی سے سیاحوں
کیلئے ایئرپورٹس کھولنے کا اعلان کردیا ہے، سیاحوں کے پاس کرونا کا
تازہ ترین منفی سرٹیفکیٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اسی طرح متحدہ عرب
امارات کے تمام ہوائی اڈوں پر ریذیڈنسی ویزہ کے
حامل غیرملکی شہریوں کو بھی 22 جون سے واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ 23 جون
سے اماراتی شہریوں اور رہائشیوں کو بھی بیرون ممالک سفر کی اجازت دے دی گئی
ہے۔تاہم سیاحت کے ویزے پر آنے والوں کیلئے کرونا ٹیسٹ
کروانا ضروری ہوگا، سیاحوں کے پاس ایئرپورٹس پر کرونا کا تازہ ترین منفی سرٹیفکیٹ
ہونا لازمی ہے۔
No comments