Breaking News

سرکاری سکولوں کیلئے 3 کروڑ50 لاکھ پاؤنڈزمالیت کے پروجیکٹ میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ تحقیقات کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع



سرکاری سکولوں کیلئے 3 کروڑ50 لاکھ پاؤنڈزمالیت کے پروجیکٹ میں گھپلوں کا انکشاف  ہوا ہے ۔ تحقیقات کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پنجاب کے سرکاری سکولوں کیلئے تین کروڑ پچاس لاکھ پاؤنڈزمالیت کے پروجیکٹ میں گھپلوں کا انکشاف ۔مسلم لیگ (ن)نے پروجیکٹ کی تحقیقات کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ کتابوں کی خریداری کیلئے ہائر کی جانے والی کنسلٹینسی فرم وڈیو پروڈکشن ہاؤس نکلی ہے۔

کنسلٹینسی فرم نے اپنے ہی پارٹنر کی کتابوں کو سکولوں کی لائبریری کیلئے منتخب کیا ہے۔پنجاب کے گیارہ اضلاع کے 440سرکاری سکولوں کی لائبریریوں کیلئے کتابوں کی خریداری میں نواشات کی۔ وزیرتعلیم مراد راس کی زیر صدارت اجلاس میں کمپنی کو ٹینڈر دینے کی منظوری دی گئی۔ قرار دادمیں مطالبہ کیا گیا کہ کتابوں کی خریداری کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں ا   وراس کے علاوہ سکولوں کی فرنیچر،لائبریری ،الماریوں اور رنگ روغن کے ٹھیکوں کی بھی تحقیقات کی جائیں۔اس پروجیکٹ کے ابتدائی ٹینڈر کو منسوخ کرکے شفاف تحقیقات کی جائیں۔

No comments