سعودی حکومت کا اہم قدم : تارکین وطن کے ویزوں اور اقاموں کی میعاد میں توسیع کردی گئی۔
سعودی حکومت کا اہم قدم : تارکین وطن کے ویزوں اور اقاموں کی میعاد میں
توسیع کردی گئی۔
ویزوں اور اقاموں کی میعاد میں بغیرکسی فیس کے 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں
پر کرونا کے منفی اثرات کو کم کرنے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کوبڑھانے کیلئے کیا گیا
ہے۔ وزارت داخلہ سعودی عرب
سعودی عرب نے تارکین وطن کے ویزوں اور اقاموں کی میعاد میں بغیرکسی فیس کے 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔یہ فیصلہ کاروبارسرمایہ
کاری اور معاشی سرگرمیوں پرکرونا کے منفی
اثرات کو کم کرنے
کیلئے کیا گیا ہے۔ اس سے کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ سعودی وزارت
داخلہ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو اقتصادی اور نجی
شعبے کی کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔
جس کے تحت انہوں نے متعدد سرکاری احکامات بھی جاری کیے تھے۔جن احکامات کے تحت سعودی حکومت نے تارکین وطن کے ویزوں
اور اقاموں کی میعاد میں بغیرکسی فیس کے 3
ماہ کی توسیع کردی ہے۔یہ خبر سعودی عرب میں رہائش پذیر پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں
کیلئے خوشخبری سے کم نہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت نے ملک میں مقیم ایسی غیر
ملکی فیملیز جن کے اقاموں کی مدت ختم ہو چکی تھی ان کیلئے فیملی فیس ایک ماہ کے لیے
معاف کردی تھی۔ جبکہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایسے لوگوں کیلئے مزید ایک ماہ کی فیس معاف
کی جا سکتی ہے۔ یہ فیصلہ موجودہ مشکل حالات میں کیا گیا ہے۔
Saudi Arabia has
extended the duration of immigrant visas and residency by 3 months without any
fee. The decision was made to reduce the negative impact of corona on business
investment and economic activity. This will help increase business activity. According
to the Saudi Interior Ministry, Saudi King Salman bin Abdulaziz on Thursday
directed that steps be taken to revive economic and private sector business
activities.
Under which he had
also issued several government orders. Under the orders, the Saudi government
has extended the validity of immigrant visas and residency for three months
without any fee. This news is no less than good news for Pakistanis and other
foreigners living in Saudi Arabia. At the same time, the Saudi government
waived family fees for one month for foreign families residing in the country
whose stay had expired. It was also said that one more month's fee could be
waived for such people. This decision has been made due to current difficult
situation.
No comments