پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ عید الاضحیٰ یکم اگست 2020ء کو ہوگی۔
پاکستان میں ذی الحج کا چاند
نظر نہیں آیا۔ عید الاضحیٰ یکم اگست 2020ء کو ہوگی۔
رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی
حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ ذرائع
پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں
آیا۔ عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت
موصول نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی
وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملک کے کسی حصے سے ذی الحج کا
چاند نظر نہیں آیا۔ بتایا گیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہیں۔ اس
لیے عید الاضحیٰ اب ہفتہ یکم اگست کو ہوگی۔
بتایا گیا کہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس مفتی منیب الرحمان
کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔ اجلاس کے دوران ملک بھر کی زونل کمیٹیوں سے بھی چاند کی
شہادتیں موصول کرنے کے حوالے سے رابطہ رکھا گیا۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ ذی
الحج 1441 ہجری کےچاندکی پیدائش ہوچکی ہے۔ ذی الحج کے چاند کی پیدائش کے بارے میں
بتاتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے بتایا گیا کہ چاندکی پیدائش رات 10 بجکر33 منٹ پرہوچکی ہے۔
کراچی اورگردونواح میں آج چاند نظرآجائے گا۔
No comments