
بھارتی فوج کو 2 طرفہ جنگ کی تیاری کرنے کی ہدایت کر
دی ہے۔مودی سرکار
بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے
سرحد کے قریب پہنچا دیے گئے۔ بھارت کی تینوں مسلح افواج کو الرٹ کر دیا گیاہے۔
نئی دہلی مودی سرکار نے بھارتی فوج کو 2 طرفہ جنگ کی تیاری
کرنے کی ہدایت کر دی۔ بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے سرحد کے قریب پہنچا دیے گئے۔ بھارت
کی تینوں مسلح افواج کو الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا
گیا ہے کہ چین کے ہاتھوں لداخ کے محاذ پر بری طرح مار کھانے کے بعد بھارت بری طرح بوکھلایا ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حالانکہ لداخ کے محاذ پر دونوں ممالک کی جانب سے
کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم پھر بھی بھارت کو ڈر ہے کہ چین کہیں اور محاذ
نہ کھول دے۔ بھارت مسلسل اس خوف میں مبتلا ہے کہ چین اسے لداخ کے محاذ پر الجھا کر
کہیں اروناچل پردیش کے مقام پر نیا محاذ نہ کھول دے۔ بھارت اس خوف میں بھی مبتلا ہے کہ
اسے چین کے دوست پاکستان سے لائن آف کنٹرول پر کسی چیلنج کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے۔
بھارت کے ذرائع بتاتے ہیں کہ ایک ایسا وقت جب چین اور بھارت کے درمیان
معاملات کشیدہ ہیں۔ ایسے میں مودی سرکارپاکستان کی جانب سے کوئی جارحانہ اقدام نہ اٹھائے جانے پر زیادہ
پریشانی کا شکار ہے۔ اسی لیے مودی سرکار نے اپنی تینوں مسلح افواج کو الرٹ کر دیا ہے۔ بھارت کے وزیر
داخلہ راجناتھ سنگھ نے اپنی فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2 طرفہ جنگ کیلئے تیار رہے۔
فوج کو کسی بھی وقت بڑا حکم مل سکتا ہے، اس لیے وہ اپنی جنگی تیاریاں پوری
کر کے رکھے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت اپنے جنگی طیارے بھی لداخ کے محاذ پر پہنچا چکا ہے۔ بھارت کی بری فوج نے بھی بھاری
ہتھیار سرحد پر پہنچائے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی نیوی بھی سمندری محاذ پر
سرگرم ہوگئی ہے۔ دوسری جانب چین نے بھی بھارت کے جارحانہ عزائم کو دیکھتے ہوئے لداخ کے محاذ پر مزید
کئی ہزار فوجی تعینات کر دیے ہیں۔ جبکہ پاکستانی فوج بھی بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب
دینے کیلئے ہر وقت الرٹ ہے۔
No comments