Breaking News

زائد فیس وصولی :پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی کو طلب کرلیا گیا۔


زائد فیس وصولی :پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی کو طلب کرلیا گیا۔


لاہور ہائیکورٹ نے والدین سے اضافی فیس وصولی پر ایل جی ایس سکول اور بیکن ہاوس سکول کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو 25 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا اور  دیگر سکول مالکان کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر نے کے احکامات جاری کر دئے گے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے طالب علم ندا اسلم، الطاف احمد سمیت اوردیگر طلبہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار طلبہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پرائیوٹ سکول مالکان نے 8 فیصد اضافی فیس کے واؤچر جاری کئے ہیں ۔سپریم کورٹ نے 5 فیصد فیصد اضافے کی اجازت دی تھی۔ ان سکول مالکان نے فیس جمع نہ کروانے کی صورت میں آن لائن کلاسز کیلئے پورٹل بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ نوٹس میں اضافی فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں اگلی کلاسز میں ترقی نہ دینے کی بھی تنبیہ کی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی بھی پرائیویٹ سکولوں کو طلبہ سے 5 فیصد اضافی فیس وصولی کے نوٹس جاری کر چکی ہے۔ پرائیوٹ سکول مالکان من مرضی کے تحت طلبہ کو 8 فیصد اضافی فیس جمع کروانے کے نوٹس بھجوا رہے ہیں۔ یہ وہ سکول ہیں جنہوں نے مراد راس سے میٹنگ کی تھی اور یہی ان تمام سکولوں کا 2فیصد ہیں جن کی وجہ سے تمام سکولوں کو مافیا کا نام دیا گیا ۔یہ اسل مافیا ہیں جن کی گردن میں پتانہیں کون سا سٹیل ہے ۔ اس کے برعکس اگر ان 98فیصد سکولوں کو دیکھا جائے جن کو ابھی تک 5فیصد سے زیادہ فیس ہی وصول نہیں ہوئی ۔

استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر سیکرٹری سکولزاور سکول مالکان کے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

No comments