گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز (گیپس) کے زیر اہتمام ، آن لائن مقابلہ ملی نغمہ و تقریر بسلسلہ یوم دفاع پاکستان۔
گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز (گیپس) کے زیر اہتمام ، آن لائن مقابلہ ملی نغمہ و تقریر بسلسلہ یوم دفاع پاکستان۔
![]() |
گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز (گیپس) کے زیر اہتمام ، آن لائن مقابلہ ملی نغمہ و تقریر بسلسلہ یوم دفاع پاکستان۔ |
گوجرانوالہ (گیپس نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر آرٹس کونسل گوجرانوالہ ڈاکٹر
حلیم خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم شمسہ گیلانی نے کہا ہے کہ نئی نسلوں کو یوم دفاع اور
پاکستان کی تاریخ بارے آگاہی کی اشد ضرورت ہے نجی تعلیمی اداروں کی طرف سے لاک ڈاؤن
میں بندش کے باوجود یوم دفاع کے سلسلہ میں آن لائن تقریری مقابلوں کا انقعاد خوش آئند
ہے آرٹس کونسل گوجرانوالہ تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کی بھرپور
حوصلہ افزائی کررہا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میںگرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام
آن لائن تقریری مقابلہ میں پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا
اس موقع پرمحمد ساجد، چیئرمین دانش عقیل احمد، ڈاکٹر عادل، شہباز انصاری، انجینئر عابد
حسین، عبدالرشید، یاسم رضا، سر وقاص، فیاض عقیل، سدرہ الیاس، حفصہ شبیر، مس الماس،
میڈم گڑیا ودیگر بھی موجود تھے۔
گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین دانش عقیل احمداور
جنرل سیکرٹری انجینئر عابد حسین نے کہا کہ
لاک ڈاؤن اور تعلیمی میدان میں تمام رکاوٹیں عبور کرنیوالے طالب علم ہی پاکستان کا
سرمایہ ہیں نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کیساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور طلباء کی اخلاقی
تربیت میں بھی اہم کرداد ادا کررہے ہیں۔
No comments