وفاقی حکومت کی طرف سے اگست میں سیاحتی مراکز اور گیسٹ ہاؤسز کھولے جانے کا امکان۔
وفاقی
حکومت کی طرف سے اگست میں سیاحتی مراکز
اور گیسٹ ہاؤسز کھولے جانے کا امکان۔
ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیلئے ایس اوپیز تیارکرلیے۔ اگر
حالات سازگار ہوئے تو اگست کے دوسرے ہفتے میں سیاحتی مراکز اور گیسٹ ہاؤسز کھول
دیں گے۔ ذلفی بخاری مشیراورسیزپاکستانی
اسلام آباد وفاقی حکومت نے اگست کے دوسرے ہفتے سیاحتی مراکز اور
گیسٹ ہاؤسز کھولنے کا عندیہ دے دیا۔ مشیر اورسیز پاکستانی ذلفی بخاری نے کہا کہ ہوٹلز
اور گیسٹ ہاؤسز کیلئے ایس اوپیز تیارکرلیے۔ اگرحالات سازگار ہوئے تو اگست کے دوسرے
ہفتے میں سیاحتی مراکز اور گیسٹ ہاؤسز کھول دیں گے۔
معاون خصوصی ذلفی بخاری سے آل پاکستان گیسٹ ہاؤسز اور ٹورازم
ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ جس میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو
کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ تمام صوبوں کی مشاورت سے
ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیلئے ایس اوپیز اور گائیڈلائن تیار کرلی گئی ہیں۔ اگر حالات
سازگار ہوئے تو اگست کے دوسرے ہفتے تک سیاحتی مراکز، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس کھول دیے
جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کے مالکان کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے اسٹیٹ بینک
سے مشاورت کی جائے گی۔ واضح رہے پاکستان میں کرونا وائرس
کی پیک کے بعد کیسز اور اموات کا گراف نیچے آنا شروع ہوگیا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ پاکستان میں
یومیہ کرونا کیسز
کی تعداد 50 فیصد کم ہوگئی ہے۔ اپریل میں کرونا کیسز کی شرح 10.21 فیصد سے بڑھ
کر وسط جون میں 22.45 فیصد ہوگئی تھی، اب جون سے وسط جولائی تک تعداد کم
ہوکر 11.44فیصد پر آگئی ہے۔
آج وزیراعظم عمران
خان کا بھی کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے اوپر خاص کرم کیا ہے۔ دنیا کو دیکھیں تو دنیا میں تباہی مچی
ہوئی ہے۔ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے لاک ڈاؤن سے جو تباہی مچی ہے، اللہ نے ہم پر بڑا کرم
کیا ہے، لوگوں نے ایس اوپیز پر عمل کیا اور پاکستان میں
جو تباہی آنی تھی پاکستان اس تباہی سے
بچا ہوا ہے ہمارے حالات بہت بہتر ہیں،ہمارے ہمسایہ ملک ہندوستان میں ایک دن میں700 لوگوں کی
اموات ہوئی ہیں، مجھے بڑا دکھ ہوا۔
اللہ کا شکر ہے پاکستان میں
یہ گراف نیچے آرہا ہے، لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ عید قربان پر بہت احتیاط کرنی
ہوگی۔اگر ہم نے عید قربان پر احتیا ط کرلی تو ہم بڑے امتحان سے نکل جائیں گے۔
No comments