جو عمران خان نا کر سکےوہ بین سٹوکس نے کردکھایا ۔
جو عمران خان نا
کر سکےوہ بین سٹوکس نے کردکھایا ۔
برطانوی آل راؤنڈر 10 سنچریاں اور 150 سے زائد شکار
کرنیوالے پانچویں کرکٹر بن گئے۔
مانچسٹربرطانوی آل رائونڈر بین سٹوکس نے وہ کردکھایا جو عمران خان بھی نہیں کرسکے۔ 28
سالہ بین سٹوکس ٹیسٹ کرکٹ میں 10 سنچریاں اور 150 سے زائد شکار کرنے والے دنیا کے پانچویں آل راؤنڈر بن گئے۔
انگلش اسٹار نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 176 کی اننگز
کھیلی،یہ ان کی دسویں ٹیسٹ سنچری شمار ہوئی، اس طرح سٹوکس بھی یہ کارنامہ انجام دینے والے ویسٹ انڈیز کے
سر گیری سوبرز، انگلینڈ کے این بوتھم، بھارت کے روی شاستری اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس
جیسے آل راؤنڈرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا۔
میچ کے تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا۔ ویسٹ انڈین ٹیم
نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 32 رنز بنا رکھے ہیں اور اسے حریف ٹیم کی پہلی اننگز
کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 437 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔
الزاری جوزف 14 اور کریگ بریتھویٹ 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ قبل ازیں انگلش
ٹیم نے 469 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔
No comments