دبئی کو سیاحت کے لیے کھولے جانے کے باوجود پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ۔
دبئی کو سیاحت کے لیے کھولے
جانے کے باوجود پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ۔
پاکستان میں بڑھتے ہوئے کرونا
کیسز کی تعداد کے پیش نظر پاکستانیوں کے امارات میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
دبئی کو
سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے مگر پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی برقرار
ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی کی
معیشت کا زیادہ تر انحصار سیاحت پر ہے۔سیاحت کا پیشہ امارت کی معیشت میں بہت اہم
کردار اداکرتا ہے۔ گزشتہ سال ایک کروڑ 67 لاکھ افراد سیاحتی ویزے پر دُنیا بھر سے
دُبئی آئے۔ جس کے باعث مُلکی آمدنی کو 150ارب ریال کی
خطیر آمدنی ہوئی۔
تاہم کورونا کی
وجہ پیدا ہونے والے سنگین حالات کے باعث وزٹ اور تفریحی ویزے کا اجراء مارچ کے
مہینے سے بند کر دیا گیا تھا۔متحدہ عرب امارات میں چار ماہ
بعد ایئر پورٹ کے دروازے غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔سیاح کو دبئی سفر
سے 96 گھنٹے قبل ایک پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجے کا سرٹیفکیٹ ساتھ لانا ہوگا۔
دبئی ایئرپورٹ پر ٹیسٹنگ سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔جب تک ٹیسٹ کا
نتیجہ نہیں آتا تب تک سیاح کو ہوٹل کے
کمرے میں خود کو قرنطینہ میں
رکھنا ہوگا۔دبئی میں
سیاحت کرنے کے باوجود بھی پاکستانی سیاحوں پر تاحال پابندی لگا رکھی ہے، اس پابندی
کی وجہ پاکستان میں
بڑھتے ہوئے کورونا کیسے
ہیں۔دوسری جانب دبئی کے
محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ ریاست میں سیاحوں کو خوش آمدید کہا جائے گا- سیاحوں پر
عمر کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔
دبئی محکمہ
سیاحت نے دبئی سفر
کے حوالے سے 4 ضوابط کا اعلان کیا ہے۔سیاح کو سفرسے قبل یہ چیک کرنا ہوگا کہ آیا
اسے دبئی کا
ویزا لینا ضروری ہے یا نہیں۔ دبئی آمد
ورفت کی بکنگ کرانے ہوگی۔ کورونا وائرس
میں مبتلا ہونے کی صورت میں اس کے اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔ سفر سے 96 گھنٹے قبل
پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔دبئی محکمہ سیاحت
کا یہ بھی کہنا ہے کہ دبئی پہنچنے
پر پی سیآر کی سہولت مہیا ہوگی البتہ دبئیآنے پر یہ ٹیسٹ کرانے کی صورت میں سیاح
کو اس کا رزلٹآنے تک خود کوآئسولیٹ کرنا ہوگا۔امارات ایئر اور فلائی دبئی اب
تک 76 شہروں کے لیے پروازوں کا اعلان کرچکی ہیں۔ امارات ایئر 52 اور فلائی دبئی 24
شہروں کو معمول کی پروازوں میں شامل کیے ہوئے ہیں۔

No comments