Breaking News

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ ، 3 فوجی جوان شہید۔ذرائع

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ ، 3 فوجی جوان شہید۔ذرائع
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ ، 3 فوجی جوان شہید۔ذرائع

جام شہادت نوش کرنے والوں میں صوبیدار ندیم، لانس نائیک مصور اور سپاہی سلیم شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر

صوبہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی شناخت صوبیدار ندیم، لانس نائیک مصور اور سپاہی سلیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  علاقے میں کیے گئے سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔

یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان کے اسی علاقے میں اس سال جون کے مہینے میں بھی پاک فوج کے قافلے پراس وقت حملہ ہواتھا جب وہ علاقے میں معمول کے گشت پر تھا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے خلاف کیے گئے آپریشن میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ پاک فوج کی طرف سے ہونے والی اسی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔

No comments